وزیراعظم کا بغیر پروٹوکول اسلام آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ

Published 02 May, 2021 05:55pm 1 min read

وزیراعظم عمران خان نےبغیرپروٹوکول کے اسلام آباد کے مختلف علاقوں کادورہ کیا۔وزیراعظم نے خود گاڑی ڈرائیو کی اورمرمت شدہ سڑکوں کا معائنہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ چیئرمین سی ڈی اے بھی موجود تھے جنہوں نے ترقیاتی کاموں پر وزیراعظم کو بریفنگ دی۔

وزیراعظم عمران خان نے ارجنٹائن پارک، ٹریل فائیو،مرغزار اورمارگلہ روڈ کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ‏وزیراعظم کے ساتھ وزیراعظم آفس کےعملےکاکوئی اہلکار نہیں تھا۔وزیراعظم خود گاڑی ڈرائیو کررہے تھے اور مرمت شدہ سڑکوں کا بھی معائنہ کیا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.