'عوام آپ کو مسترد کرچکے، آپ استعفیٰ دیں'
1 min readمسلم لیگ ن نے انتخابی اصلاحات پر وزیراعظم کی مذاکرات کی پیشکش مسترد کردی۔لیگی نائب صدر مریم نواز نے ٹوئٹر پرعمران خان کو ترکی بہ ترکی جواب دیتے ہوئے کہا ڈسکہ الیکشن میں دھاندلی کا الزام آپ کی جماعت پرلگا۔ دوبارہ الیکشن سے بھاگنے کی کوششوں کے باوجود عوام نے آپ کو دو بار دھول چٹائی۔
مریم نوازکا کہنا تھا این اے249میں بھی آپ کی جماعت آخری نمبرپرآئی۔فکر کرنے کی ضرورت نہیں۔عوام آپ کو بار بار مسترد کرچکے ہیں۔اب آپ استعفی دے دیں۔ زیادہ ہوشیاربننےکی کوشش کرتےہوئے الیکشن کمیشن کو دباؤ میں مت لائیں۔
ان کایہ بھی کہناتھا کہ اگراین اے249میں جیت شفاف ہےتو دوبارہ گنتی کروانے میں کسی جماعت کو پریشانی نہیں ہونی چاہیئے۔چیف الیکشن کمشنر سے درخواست ہے کہ ن لیگ کو اس کا یہ حق دیں۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.