یوم علی پر جلوسوں نکالنے پر مکمل پابندی، مجالس کو مشروط اجازت
1 min readوفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا ءشیخ رشید،نورالحق قادری اورمعاون خصوصی فیصل سلطان سمیت نیشنل کوآرڈینیٹرلیفٹننٹ جنرل حمود الزمان نے شرکت کی۔
اجلاس میں کہا گیاکہ یوم علی کے موقع پرکسی قسم کے جلوس پرمکمل پابندی ہوگی تاہم مجالس کےلئے مشروط اجازت دی گئی ہے۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مجالس میں ایس اوپیزپرسختی سے عملدرآمد ہوگا۔ماسک، سماجی فاصلے سمیت تمام ضابطہ کارپر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.