عمران خان بڑے لیڈر ہیں، وہ کبھی بلیک میل نہیں ہوں گے، اسد عمر

Updated 01 May, 2021 09:05am 1 min read

وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ اسد عمر نے آج نیوز کے پروگرام آج رانا مبشر کے ساتھ میں گفتگو کے دوران کہا کہ عمران خان بڑے لیڈر ہیں، وہ کبھی بلیک میل نہیں ہوں گے۔

اسد عمر نے کہا کہ کام میں رکاوٹ ڈالی گئی تو دوبارہ مینڈیٹ لینے عوام کے پاس چلے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت میں بھی کچھ رہنماؤں نے الگ گروپ بنایا تھا۔ عمران خان نے اُن کو ملاقات کیلیے بلایا اور پھر واضح کردیا کہ کچھ بھی ہوجائے بلیک میل نہیں ہوگا، بلکہ اسمبلیاں توڑ دوں گا۔

اسد عمر کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی۔ وفاقی وزیر اسد عمر کو خود بھی ٹویٹ کرنا پڑ گیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان سیاست دان نہیں بلکہ لیڈر ہیں اور وہ اقتدار کیلیے سیاست میں نہیں آئے، اقتدار صرف عوام کی خدمت کا ذریعہ ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.