چیئرمین سینیٹ الیکشن کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری
1 min readاسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین سینیٹ الیکشن کیخلاف یوسف رضا گیلانی کی انٹراکورٹ اپیل پر اٹارنی جنرل کونوٹس جاری کردیئے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی۔
سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی جانب سے فاروق ایچ نائیک جبکہ چیئرمین سینیٹ کے وکیل بیرسٹرعلی ظفرعدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے بیرسٹرعلی ظفر کی جواب داخل کرانے میں مہلت کی استدعا منظورکرلی۔
جسٹس عامرفاروق نےکہا کہ سنگل بینچ نے معاملہ عدالت میں زیرسماعت نہیں ہوسکنے کا کہا ہے ہم بھی اسی قانونی سوال کا پہلے جائزہ لیں گے۔
جسٹس عامرفاروق نےریمارکس دیئے کہ سنگل بینچ نےایک قانونی سوال پردرخواست مسترد کی،یہ نہیں کہا کہ ووٹوں پرمہریں ٹھیک تھیں یا نہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے عدالت کی معاونت کرنے کی ہدایت کردی اور سماعت 26 مئی تک ملتوی کر دی۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.