جنوبی افریقہ کے نوجوان کرکٹر بیورن فورٹن نے اسلام قبول کر لیا

Published 25 Apr, 2021 10:33am 1 min read

جنوبی افریقہ کے نوجوان کرکٹر بیورن فورٹن نے اسلام قبول کر لیا ہے۔

جنوبی افریقہ کے کرکٹر تبریز شمسی نے بیورن کے اسلام قبول کرنے کے حوالے سےاپنے انسٹاگرام پر لکھا ہے اور ساتھی کھلاڑی کو مبارک باد دی ہے۔

بیورن فورٹن کا اسلام قبول کرنے کے بعد نام عماد ہے۔ ان کی اہلیہ نے بھی اسلام قبول کیا ہے۔

اس بات کی تصدیق 26 سالہ بیورن فورٹن نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں تبریز شمسی کی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کی ہے۔

اس سے قبل 2011 میں جنوبی افریقہ کے کھلاڑی وین پارنیل نے اسلام قبول کر کے اپنا نام ولید رکھا تھا۔

بائیں ہاتھ سے سپن گیندیں کرانے والے بیورن نے جنوبی افریقہ کی جانب سے ستمبر 2019 میں بین الاقوامی کرکٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

انہوں نے اب ایک ایک ون ڈے اور سات ٹی ٹوئنٹی میچز میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کی ہے۔ وہ ٹی ٹوئںٹی میں چھ وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.