مریم نواز آج سے کراچی کا دو روزہ دورہ کریں گی

Published 24 Apr, 2021 09:48am 1 min read

کراچی کے حلقہ این اے دو سو اننچاس کے ضمنی الیکشن میں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی انتخابی مہم جاری ہے۔

اسی حوالے سے مریم نواز آج کراچی کا دو روزہ دورہ کریں گی۔

مریم نواز مفتاح اسماعیل کے گھر سے ریلی کے ہمراہ بلدیہ ٹاؤن جائیں گی اور چاندنی چوک میں جلسے سے خطاب کریں گی۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز پارٹی عہدیداروں سے بھی ملاقات کریں گی۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.