آرمی چیف جنرل باجوہ سے افغان سفیر کی ملاقات

Published 22 Apr, 2021 06:37pm 1 min read

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے افغان سفیر نجیب اللہ کی ملاقات ہوئی ہے ۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی،علاقائی سیکیورٹی اورافغان مفاہمتی عمل پرتبادلہ خیال کیاگیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افغان سیکیورٹی ، دفاعی تعاون اوربارڈرمنیجمنٹ کے معاملات بھی زیرغورآئے۔

ملاقات میں آرمی چیف نے کہا کہ افغانستان میں امن پاکستان میں امن ہے،آرمی چیف کا کہناتھا کہ ہمارامقصدافغانستان میں امن اوراستحکام یقینی بناناہے۔

ملاقات میں افغان سفیرنےمفاہمتی عمل میں پاکستان کےتعاون کوسراہا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.