وزیراعظم رمضان کے آخر یا عیدالفطر کےفوری بعدسعودی عرب جائیں گے
1 min readاسلام آباد:وزیراعظم عمران خان رمضان المبارک کے آخر یا عید الفطر کے فوری بعد سعودی عرب جائیں گے، سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کے شیڈول کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے تاریخیں ابھی طے نہیں، دورہ سعودی عرب پر مختلف تاریخیں زیرغور ہیں، شیڈول کی مناسبت سے دورہ کو حتمی شکل دی جائے گی۔
سعودی سفیر نے بھی وزیراعظم عمران خان کے دورہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان بہت جلد سعودی عرب کا دورہ کریں گے، عمران خان سعودی فرمانرواں محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.