فضل الرحمان کو جے یو آئی کا نام استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست خارج

Published 19 Apr, 2021 12:29pm 1 min read

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے مولانا فضل الرحمان کو جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)کا نام استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست خارج کردی۔

الیکشن کمیشن کے 2رکنی بینچ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا اورمولانا فضل الرحمان کو جمعیت علمائے اسلام کا نام استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست خارج کردی ۔

مولانا شجاع الملک نے مولانا فضل الرحمان کو جمعیت علمائے اسلام کا نام استعمال روکنے کی درخواست کی تھی۔

الیکشن کمیشن نے 18 مارچ کو دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.