لاہورمیں کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزیاں،دکانیں،اسٹورز، ریسورنٹس اور میرج ہال سیل

Updated 05 Apr, 2021 12:01pm 1 min read

لاہور:کورونا ایس او پیزکی خلاف ورزیوں پر لاہور میں کارروائیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے، ضلعی انتظامیہ نے مختلف دکانوں، اسٹورز، ریسورنٹس اور میرج ہال کو سیل کردیا۔

لاہور کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کورونا ایس او پیزکی خلاف ورزیوں پر کریک ڈاؤن جاری ہے، مجموعی طور پر 26دکانوں واسٹورز اور ریسٹورنٹس و میرج ہال کو سیل کردیاگیا جبکہ ایک میرج ہال کیخلاف مقدمے کا اندراج بھی کروایا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ابراہیم ارباب نے مین مارکیٹ میں کارروائی کرتے ہوئے باربی کیو اور فاسٹ فوڈ کی 3برانچز کو سیل کروایا۔

اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیصان احمد نے 22 دکانوں اور اسٹوروں اور ایک میرج ہال کو سیل جبکہ ایک کیخلاف ایف آئی آر کا اندراج کروایا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.