سونے کے فی تولہ نرخ میں 1600 روپے اضافہ

Published 01 Apr, 2021 07:08pm 1 min read

سونے کے فی تولہ نرخ میں سولہ سو روپے اضافہ ہوگیا۔ قیمت ایک لاکھ چار ہزار پانچ سو روپے ہوگئی۔

سونے کی دس گرام قیمت میں بھی تیرہ سو باہتر روپے اضافہ ہوا۔ دس گرام سونے کی قیمت نواسی ہزار پانچ سو بانوے روپے ہوگئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ستائیس ڈالر فی اونس اضافہ ہوا، سونے کی عالمی قیمت سترہ سو بارہ ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.