'سندھ حکومت عوام کو چونا لگارہی ہے'

Published 27 Mar, 2021 09:13pm 1 min read

پی ٹی آئی کے رہنما فردوس شمیم نقوی کا کہنا ہےکہ سندھ حکومت عوام کو چونا لگا رہی ہے پیپلز پارٹی کراچی اور صؤبہ سندھ کی سب سے بڑی دشمن ہے عملدرآمد کمیٹی کے چیئر مین وزیر اعلی سندھ ہیں وہ نالائق ہیں، حکومت گندم نہیں خرید رہی مڈل مین کسانوں کا استحصال کررہا ہے ۔

انصاف ہاوس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت عوام کو چونا لگا رہی ہے اور مڈل مین گندم خرید کر کسانوں کا استحصال کررہا ہے۔

فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ سندھ میں وفاق کے تحت جاری منصؤبوں پر کام جاری ہے پیپلز پارٹی کراچی اورسندھ کی سب سے بڑی دشمن ہے۔

ہی ٹی آئی رہنما نے گندم کی صورتحال ہر آل پارٹی کانفرنس کا اعلان کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کو بھی دعوت دینے کا کہہ دیا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.