روسی ویکسین اسپٹنک وی کی قیمت 8449روپے مقرر

Published 22 Mar, 2021 12:19am 1 min read

کورونا کو شکست دینے کےلئےتیارکردہ روسی ویکسین اسپٹنک وی کی قیمت 8449روپے مقرر کردی گئی۔

وفاقی کابینہ نےسرکولیشن سمری کےذریعےروسی ویکسین کی سیل پرائس کی منظوری دے دی۔چینی ویکسین کنوویڈشیا کے فی انجکشن کی قیمت 4225 روپے مقرر کی گئی ہے۔

ڈریپ نے ویکسینز کی قیمتیں مقررکرنے کی تجویز دی تھی۔روس اورچین سے نجی شعبے کے ذریعے ویکسین درآمد کی جارہی ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.