ڈیرہ بگٹی میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی

Published 21 Mar, 2021 10:49am 1 min read

ڈیرہ بگٹی:بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے حبیب رائی میں زمین کے تنازعے پر 2 گروپوں میں تصادم ہوگیا۔

دونوں گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 افراد جان سے گئے جبکہ 2 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.