این اے 249، ضمنی الیکشن، ن لیگ نے حمایت مانگ لی

Published 20 Mar, 2021 10:26pm 1 min read

کراچی سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 249 کے ضمنی انتخاب کے لئے مسلم لیگ ن نے پیپلزپارٹی سے حمایت مانگ لی۔

بلاول ہاوس کراچی میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے ملاقات کی جس میں این اے دو سو انچاس کے ضمنی انتخاب سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ملاقات میں شاہد خاقان عباسی نے پی پی چیئرمین سے این اے 249 میں ضمنی انتخاب میں ن لیگی امیدوار مفتاح اسماعیل کی حمایت کرنے کی درخواست کی۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پارٹی مشاورت بعد ن لیگ امیدوار کی حمایت کا فیصلہ کریں گے ۔ ملاقات میں ن لیگ رہنما مفتاح اسماعیل اور پیپلزپارٹی کے نوید قمر اور شیری رحمان شریک تھے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.