شاہد خاقان عباسی کا بیان مضحکہ خیز ہے،فواد چوہدری

Published 18 Mar, 2021 01:20pm 1 min read

اسلام آباد:وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کا بیان مضحکہ خیز ہے، انہیں پتہ ہی نہیں ووٹنگ مشین کی کیا خصوصیات ہیں۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ شاہد خاقان عباسی کا الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے استعمال کیخلاف بیان مضحکہ خیز ہے، آپ کو پتہ ہی نہیں ووٹنگ مشین کے سیکیورٹی فیچرز کیا ہیں، وہ کام کیسے کرتی ہے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ بیان پہلے داغ دیا ویسے تو آپ لوگ حالت صدمہ میں ہیں لیکن ویسے مریم بی بی کی نابالغ لیڈرشپ میں آپ لوگ ہوش و حواس اڑا بیٹھے ہیں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.