اچھی بات ہے اپوزیشن لانگ مارچ سے پیچھے ہٹی، فواد چوہدری

Published 17 Mar, 2021 09:53am 1 min read

اسلام آباد:وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اچھی بات ہے اپوزیشن لانگ مارچ سے پیچھے ہٹی ہے ،سیاسی استحکام ملک کی ضرورت ہے ،اپوزیشن تجاویز دے نئےالیکشن قوانین اورالیکشن کمیشن کی تشکیل کرتےہیں۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہاکہ سیاسی استحکام ملک کی ضرورت ہے،اچھی بات ہے اپوزیشن لانگ مارچ سے پیچھے ہٹی ہے،پارلیمان میں ایک قدم آگے بڑھیں اورانتخابی اصلاحات سے بات چیت کا آغاز کریں۔

فوادچوہدری کا مزید کہنا تھاکہ نئےالیکشن قوانین اورالیکشن کمیشن کی تشکیل کرتےہیں،عدالتی اورانتظامی اصلاحات وقت کی ضرورت ہیں،اپوزیشن تجاویز دے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.