فارن فنڈنگ کیس، پی ٹی آئی کا ریکارڈ مانگ لیا

Published 10 Mar, 2021 07:53pm 1 min read

اکبر ایس بابر نے ایک بار پھر سکروٹنی کمیٹی سے پی ٹی آئی کا ریکارڈ مانگ لیا ہے،تحریک انصاف کا ریکارڈ اکبر ایس بابر کو فراہم کیا جائے یا نہیں فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا،الیکشن کمیشن اکبر ایس بابر کی درخواست پر 16 مارچ کو سماعت کرے گا۔

تحریک انصاف کی غیرملکی پارٹی فنڈنگ کی تحقیقات کے لیے الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں تحریک انصاف کے جمع کرائے گئے ریکارڈ کا جائزہ لیا گیا،اکبر ایس بابر نے سکروٹنی کمیٹی سے ایک بار پھر پی ٹی آئی کا جمع شدہ ریکارڈ مانگ لیا،

الیکشن کمیشن اکبر ایس بابر کی درخواست پر 16مارچ کوسماعت کرے گا۔ اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس ثابت کرتا ہے، جس کی لاٹھی اس کی بھینس۔ امریکہ اور مڈل ایسٹ سے جو فارن فنڈنگ ہوئی اس کو چھپایا گیا۔ تمام ثبوت کے باوجود عمران خان کے خلاف کارروائی نہیں ہوئی۔ الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی نے دونوں فریقین کو 18 مارچ کو دوبارہ طلب کر لیا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.