آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی زلمے خلیل زاد سے ملاقات
1 min readآرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے امریکاکے افغان مفاہمتی عمل کےلئےخصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد سے ملاقات کی۔ملاقات میں افغانستان میں امریکی فوج کے سربراہ جنرل آسٹن اسکاٹ ملربھی موجود تھے.
آئی ایس پی آرکےمطابق پاکستان کےدورےپرآئے ہوئے امریکا کے افغان مفاہمتی عمل کےلئے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد اورافغانستان میں امریکی فوج کے سربراہ جنرل آسٹن اسکاٹ ملر نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے زلمے خلیل زاد اور افغانستان میں امریکی فوج کے سربراہ جنرل آسٹن اسکاٹ ملر کے ہمراہ ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی اور افغان مفاہمتی عمل پر بات چیت کی گئی۔امریکی وفد نے خطے میں فروغ امن کےلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.