سیکیورٹی فورسزکے شمالی و جنوبی وزیرستان میں خفیہ آپریشنز،4 دہشتگرد ہلاک

Published 08 Mar, 2021 12:51am 1 min read

سیکیورٹی فورسز نے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات پر کامیاب آپریشنز کیےجس میں چار دہشتگردمارے گئے۔

آئی ایس پی آرکےمطابق فورسز نےشمالی وزیرستان کےعلاقےدتہ خیل اورجنوبی وزیرستان کےعلاقےزوئیدا میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی۔

کالعدم ٹی ٹی پی بسم اللہ گروپ کاکمانڈرعبدالآدم زیب اورکالعدم ٹی ٹی پی سجناگروپ کاکمانڈرمولوی محبوب اورکمانڈر میرسلام الیاس مارے گئے۔

مارےجانےوالادہشتگرد مولوی محبوب اورمیرسلام بیت اللہ محسود کے قریبی ساتھی تھے اور فورسز پر حملوں اور بارودی سرنگ دھماکوں میں بھی ملوث تھے جبکہ ہلاک دہشتگرد کمانڈر عبدالآدم فورسز پربیس سے زائد حملوں میں ملوث تھا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.