سینیٹ انتخابات: وزیراعظم عمران خان نے ووٹ کاسٹ کردیا
1 min readاسلام آباد:سینیٹ انتخابات میں وزیراعظم عمران خان نے اپنا ووٹ کاسٹ کردیا،جس کے بعد وہ ایوان سے چلے گئے۔
وزیراعظم عمران خان سینیٹ الیکشن میں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے جہاں حکومتی ارکان نے ان کا استقبال کیا ۔
اس موقع پر حکومتی اراکین نے وزیراعظم عمران خان کے حق میں نعرے بازی بھی کی جبکہ ریٹرننگ افسر نعرے بازی سے روکتے رہے۔
ایوان میں پہنچنے پر ووٹ ڈالنے کیلئے وزیراعظم عمران خان کا نام پکارا گیا جس کے بعد انہوں نے ریٹرننگ افسر کے پاس جاکر اپنے ووٹ کا اندراج کیا اور ووٹ کاسٹ کرکے ایوان سے چلے گئے۔
اس موقع پر وزیراعظم نے ایوان میں حفیظ شیخ اور دیگر حکومتی وزرا سے غیر رسمی ملاقات بھی کی۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.