‘مقتدر قوتوں کے نیوٹرل ہونے پر گیلانی جیت جائیں گے’

Published 01 Mar, 2021 10:28pm 1 min read

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں کہ اگر مقتدر قوتیں نیوٹرل رہیں تو یوسف رضا گیلانی سینیٹ انتخابات جیت جائیں گے،،انہوں نے یہ بھی دعوی کیا کہ ن لیگ کے 2 ارکان کو فون موصول ہوئے ہیں، اور کہا گیا ہے کہ ووٹ کاسٹ نہ کرو، ان معاملات کی تصدیق کے بعد اسے میڈیا کے سامنےرکھیں گے،،

شاہد خاقان عباسی نے آج نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے بڑا دعوی کیا اور کہا کہ ن لیگ کے 2 ارکان کو فون موصول ہوئے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ انہیں کہا گیا ہے کہ ووٹ کاسٹ نہ کرو، تاہم ہم واقعات کی تصدیق کے بعد سب کے سامنے معاملہ رکھیں گے۔

انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ اگرمعاملہ نیوٹرل رہا تو گیلانی صاحب جیت جائیں گے۔

شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ جو اپنی سیاست تبدیل کرنا چاہتا ہے ہم اس سے بات کریں گے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.