سعودی فرماں روا شاہ سلمان اور امریکی صدر جوبائیڈن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

Published 26 Feb, 2021 09:24am 1 min read

ریاض:سعودی فرماں روا شاہ سلمان اورامریکی صدرجوبائیڈن کےدرمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں دونوں رہنماؤں نے یمن جنگ کےخاتمےپراتفاق کیا۔

سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور امریکی صدر جوبائیڈن کے درمیان پہلا ٹیلی فونک رابطہ ہواہے۔

شاہ سلمان بن عبدالعزیزاورجوبائیڈن کے درمیان یمن میں جنگ کے پرامن خاتمے پراتفاق کیاگیا جبکہ دونوں رہنماؤں میں علاقائی صورتحال پربھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ امریکا سعودی عرب کی سلامتی کیلئے ہر ممکنہ دفاعی تعاون فراہم کرے گا ۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.