پی ایس ایل: ملتان سلطانز کاپشاور زلمی کو جیت کیلئے 194 رنز کا ہدف

Published 23 Feb, 2021 08:53pm 1 min read

کراچی: پاکستان سپر لیگ سیزن سکس کے پانچویں میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو جیت کیلئے 194 رنز کا بڑا ہدف دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ کا ٹاس پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے جیت کر پہلے سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

ملتان سلطانز نے جیمز وِنس کے 84 رنز کی بدولت پشاور زلمی کیخلاف مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 193 رنز بنائے۔ کپتان رضوان 41 اور صہیب مقصود بھی 36 رنز بناکر نمایاں رہے۔

ملتان کے بلے بازوں نے پشاور زلمی کے کپتان کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ وہاب ریاض نے اپنے 4 اوورز کے کوٹے میں بناء کوئی وکٹ حال کئے 51 رنز دے ڈالے۔

زلمی کے ثاقب محمود نے دو جبکہ محمد عرفان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.