پشاور زلمی کا ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

Published 23 Feb, 2021 06:41pm 1 min read

کراچی: پاکستان سپر لیگ سیزن سکس کے پانچویں میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ کا ٹاس پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے جیتا اور پہلے محمد رضوان کی ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

دونوں ٹیموں کو پہلی جیت کی تلاش ہے اور آج اہم تبدیلیوں کے ساتھ میدان میں اتری ہیں۔ ملتان سلطانز کی ٹیم میں محمد عمر اور صہیب اللہ کی جگہ شاہنواز دھنی اور عثمان قادر کو شامل کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ پشاور کی ٹیم میں روی بوپارہ اور عماد بٹ کو بٹھا کر اُن کی جگہ ٹام کیڈمور کوہلر اور فاسٹ بولر محمد عرفان کو کھلایا گیا ہے۔

پشاورزلمی کی پلیئنگ الیون
پشاورزلمی کی پلیئنگ الیون

ملتان سلطانز کی پلیئنگ الیون
ملتان سلطانز کی پلیئنگ الیون

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.