سندھ میں اٹھنی والی آواز کو دبایاجارہا ہے،مراد سعید
1 min readوفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ سندھ میں اٹھنےوالی آوازکودبایاجارہاہے، میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حلیم عادل کےکمرےمیں سانپ چھوڑاگیا، جیل میں غنڈوں سےحلیم عادل پرتشددکرایاگیا۔
مرادسعید کا کہنا تھا کہ حلیم عادل نےسندھ حکومت کی کرپشن بےنقاب کی۔
مرادسعید کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سندھ کےارکان کاکل احتجاج کااعلان کرینگے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی انتقام لیاتومزاحمت کرینگے، اپوزیشن لیڈرسندھ اسمبلی کی گاڑی پرفائرنگ ہوئی، سندھ میں انتقامی کارروائی ہورہی ہے۔
وفاقی وزیرمرادسعید نے کہا کہ یہ جمہوریت کالبادہ اوڑھےہوئےفرعون ہیں، ملیرمیں وزیراعلی مرادشاہ کی ایماءپرکارروائی ہوئی۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.