شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،2 دہشتگرد ہلاک
1 min readسیکیورٹی فورسزکی جانب سے شمالی وزیرستان کےعلاقے ملک خیل میں آپریشن کیا گیا ہےجس کے نتیجےمیں دو دہشتگرد ہلاک جبکہ پاک فوج کے حوالدار شہزاد رضا شہید ہوگئے۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کےمطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے ملک خیل میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا ہے جس کے نتیجے میں انتہائی مطلوب کمانڈر رحمت اللہ سمیت دو دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے حوالدار شہزاد رضا نے جام شہادت نوش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے ٹھکانے سے بھاری ہتھیار برآمد ہوئے جن کو تحویل میں لے لیا گیاہے۔
ہلاک ہونے والا دہشتگرد رحمت اللہ دیسی ساختی بارودی سرنگیں بنانے کا ماہراورسیکیورٹی فورسز پر حملوں میں بھی ملوث تھا۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.