آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی چینی سفیرسے ملاقات کی

Published 18 Feb, 2021 10:40pm 1 min read

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر نے ملاقات کی۔آرمی چیف نے پاکستان کو کورونا ویکسین کی فراہمی پر چینی سفیر سے تشکر کا اظہار کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ کی جی ایچ کیو آمد ہوئی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر کی ملاقات علاقائی سلامتی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ سی پیک کی کامیاب تکمیل سے دونوں ملکوں کی عوام کو فائدہ ہوگا۔عالمی فورمز پر چین کی حمایت، دفاعی استعداد کار میں اضافے پر بھی شکر گزار ہیں۔

چینی سفیر نے علاقائی امن واستحکام کےلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.