صدارتی ریفرنس کیخلاف پیپلزپارٹی نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی

Updated 16 Feb, 2021 01:37pm 1 min read

اسلام آباد:سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس کیخلاف پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین نے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی۔

سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سےکروانےسےمتعلق صدارتی ریفرنس کیخلاف پیپلزپارٹی نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ،درخواست پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کےسیکرٹری فرحت اللہ بابرنےدائرکی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ سینیٹ انتخابات آئین کے آرٹیکل 226 کے تحت ہوتے ہیں،26ویں آئینی ترمیم کا بل پارلیمنٹ میں زیر التوا ءہے،آئینی ترمیم کی ناکامی پرحکومت نے اپنامؤقف تبدیل کیا،حکومتی ریفرنس سیاسی مقاصد کیلئےدائرکیاگیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ صدارتی ریفرنس واپس بھجوا دے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.