پروٹیز کا اسکواڈ 2 گروپس میں وطن واپس روانہ
1 min readلاہور: دورہ پاکستان مکمل کرکے جنوبی افریقہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے کھلاڑی اور آفیشلز 2 گروپس میں وطن واپس روانہ ہوگئے۔
لاہور میں دھند کے باعث فلائٹ شیڈول تبدیل ہونے کی وجہ سے مہمان کھلاڑی 2 گروپس میں جنوبی افریقہ روانہ ہوئے۔ 6 اراکین پیر کی دوپہر جبکہ اسکواڈ کے 24 اراکین آج سہہ پہر وطن واپس روانہ ہوگئے۔
ساؤتھ افریقہ اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی گئی جو پاکستان نے 0-2 سے جیتی جبکہ تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز لاہور میں کھیلی گئی جس میں پاکستان ٹیم نے 1-2 سے کامیابی حاصل کی۔
واضح رہے کہ ساؤتھ افریقہ کی ٹیم کا یہ 14 برس کے بعد پاکستان کا دورہ تھا۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.