دوسرا ٹیسٹ:پاکستان اور جنوبی افریقاکل سےراولپنڈی میں مدمقابل
1 min readراولپنڈی :پاکستان اورجنوبی افریقا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کل سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان اورجنوبی افریقا کےدرمیان دوسرا اورآخری ٹیسٹ کل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا،گرین کیپس کے پاس 17سال بعد پروٹیزکیخلاف ٹیسٹ سیریزجیتنے کا موقع ہے جبکہ جنوبی افریقا کوسیریزبچانے کا چیلنج درپیش ہے۔
پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ کیلئے 17رکنی اسکواڈ کوبرقراررکھا ہے، دونوں ٹیمیں میچ کی تیاریوں کوحتمی شکل دینے میں مصروف ہیں۔
پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آخری ٹریننگ سیشن جاری ہے، راولپنڈی ٹیسٹ میں فاسٹ بولرتابش خان کے ڈیبیوکا امکان ہے۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.