ملائیشیا میں پھنسا پی آئی اے کا طیارہ واپس اسلام آباد کیلئے روانہ

Published 29 Jan, 2021 12:33pm 1 min read

اسلام آباد:ملائیشیا میں پھنسا قومی ایئرلائن (پی آئی اے )کا طیارہ واپس اسلام آباد کیلئے روانہ ہو گیا، قومی ایئر لائن کا طیارہ آج شام 5 بجے اسلام آباد پہنچے گا ۔

ذرائع کے مطابق ملائیشیا میں پی آئی اے کا روکا گیا طیارہ ملائیشیاسےاسلام آباد کیلئےروانہ ہوگیا،طیارہ آج شام 5 بجے اسلام آباد پہنچے گا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پی آئی اے کا طیارہ مسافروں کے ہمراہ اسلام آباد پہنچے گا۔

خیال رہے کہ پی آئی اے کے طیارے کو لیزنگ کی رقم کے تنازع پر عدالتی حکم پر کوالمپور میں روکا گیا تھا، طیارے کو 15 جنوری کو ملائشیار کی عدالت کے حکم پر کوالالمور ایئرپورٹ پر ٹیک آف سے روک دیا گیا تھا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.