اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مشکوک گاڑی سے اسلحہ اور گولیاں برآمد
1 min readاسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران مشکوک گاڑی سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولیاں برآمد کی گئی ہیں، اے ایس ایف نے ملزمان حمزہ اور شفقت کو پولیس کے حوالے کر دیا۔
ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس(اے ایس ایف )نے اسلام آباد ایئر پورٹ میں چیک پوسٹ پر کارروائی کی،گاڑی کی تلاشی کے دوران ایک ایس ایم جی گن، 5درجن گولیاں، 54ایس ایم جی کی میگزین، 12 بور گن، گولیاں اور دو میگزین برآمد کی ہیں۔
اے ایس ایف نے ملزمان حمزہ اور شفقت کو ابتدائی پوچھ گچھ کے بعد پولیس کے حوالے کردیا ۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.