قومی ٹیسٹ اسکواڈ کی تیسری کوویڈ 19 ٹیسٹنگ بھی کلیئر

Published 20 Jan, 2021 11:05pm 1 min read

کراچی: قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے تمام ارکان کی تیسری کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کے نتائج بھی منفی آگئے، قومی اسکواڈ کل دوپہر ایک بجے سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹریننگ سیشن کا آغاز کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ کے تمام ارکان کی تیسری کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کے نتائج بھی منفی آگئے ہیں، اس سے قبل قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے دونوں ٹیسٹنگ کے نتائج بھی منفی آئے تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 26 جنوری سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.