مصباح اور وقار کی طرح میرا بھی احتساب ہونا چاہیئے، یونس خان
1 min readقومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان نے خود کو احتساب کیلئے پیش کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ دیگر کوچز کی طرح میری پرفارمنس کا بھی جائزہ لیا جائے۔
ورچوئل ویڈیو کانفرنس کرتے ہوئے یونس خان نے مزید کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو لمبے عرصے تک کیلئے موقع دیا جانا چاہیئے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ کھلاڑی یہ سوچتا رہتا ہے جلدی آؤٹ ہوگیا تو باہر ہوجاؤں گا۔ جیت کیلئے صرف بابر اعظم پر انحصار نہیں ہونا چاہیئے۔
سابق کپتان نے مزید کہا کہ نیوزی لینڈ میں بیٹنگ کی ناکامی پر مجھ پر تنقید نہیں ہوئی، میں تنقید برداشت کرنے کیلئے تیار تھا مگر مصباح اور وقار کو ہی نشانہ بنایا گیا۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.