کے ٹو پر سرمائی مہم جوئی کے دوران اسپینش کوہ پیما گر کر جاں بحق

Published 16 Jan, 2021 10:56pm 1 min read

دنیا کی دوسری بلند چوٹی کے ٹو پر سرمائی مہم جوئی کے دوران اسپین سے تعلق کوہ پیما سیرگیو مینگریوٹ گر کر جاں بحق ہوگئے۔

غیر ملکی کوہ پیما کے ٹو کیمپ ون سے واپس بیس کیمپ آرہے تھے کہ اچانک پھسل کر کرویس میں گرگیا، غیر ملکی کوہ پیما کی ڈیتھ باڈی کو تاحال نہیں نکالا جاسکا۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق کوہ پیما کی ڈیتھ باڈی گہری برفانی کھائی میں گری ہے جو ریسکیو کرنا ممکن نہیں۔

رواں سال سرمائی مہم کے دوران جاں بحق ہونے کا پہلا واقعہ ہے، اس سے پہلے 3 کوہ پیما کو بیمار ہوکر ریسکیو کرلیا گیا ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.