جنوبی افریقی ٹیم کل صبح پاکستان پہنچے گی

Published 15 Jan, 2021 07:31pm 1 min read

جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم 14 سال بعد کل پاکستان آئے گی۔ پروٹیز اسکواڈ صبح 6 بجے چارٹرڈ طیارے کے ذریعے جوہانسبرگ سے کراچی پہنچے گا۔

تفصیلات کے مطابق پروٹیز کل صبح 6 بجے کراچی پہنچیں گے، مہمان ٹیم کا پہلا کورونا ٹیسٹ ہوٹل میں ہوگا، ٹیم قرنطینہ کے دوران کراچی جیمخانہ میں ٹریننگ کرے گی۔

قرنطینہ مکمل کرنے کے بعد مہمان ٹیم کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریکٹس کی اجازت ہوگی۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.