امام الحق جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے بھی باہر

Published 14 Jan, 2021 05:49pm 1 min read

لاہور: اوپننگ بیٹسمین امام الحق انگوٹھے کی انجری کے باعث جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے بھی باہر ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق امام الحق کے انگوٹھے کا ایکسرے کلیئر نہیں آیا، ان کے انگوٹھے کا فریکچر تاحال ٹھیک نہیں ہوسکا۔

امام کے مطابق ڈاکٹرز نے پریکٹس سے منع کردیا ہے اور ڈیڑھ ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔

واضح رہے کہ دورہ نیوزی لینڈ میں پریکٹس کے دوران امام الحق کا انگوٹھا فریکچر ہوگیا تھا، امام بغیر کوئی میچ کھیلے وطن واپس آگئے تھے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.