'اپوزیشن انتخابی نتائج مرضی کے چاہتی ہے'پروگرام فیصلہ آپ کا میں بات چیت

Published 11 Jan, 2021 09:47pm 1 min read

وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ ہم دھاندلی کےخلاف الیکشن کمیشن اورعدالتوں میں گئے۔ اپوزیشن انتخابات کےنتائج اپنی مرضی کےچاہتی ہے۔

یہ بات انہوں نے آج نیوز کے پروگرام فیصلہ آپ کا میں بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔

شبلی فراز کاکہنا تھا کہ ادارےانہوں نےہی بنائےاورپالا پوسا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ اپوزیشن انتخابات کےنتائج اپنی مرضی کےچاہتی ہے۔

شبلی فرازکا کہنا تھا کہ اپوزیشن نےعوامی مفادمیں قانون سازی میں حصہ نہیں لیا، جمہوری حکومت کوہٹانےکیلئےغیرجمہوری اقدامات کیےجارہےہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نےپنڈی آنےکی دھمکی دی، فضل الرحمان نےنیب اورالیکشن کمیشن کےسامنےدھرنےکی بھی دھمکی دی، یہ سب سیاست کےلبادےمیں کاروباری لوگ ہیں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.