قلندرز ٹی ٹین لیگ میں شاندار نتائج دینے کیلئے تیار ہے، عاطف رانا

Published 01 Jan, 2021 10:33pm 1 min read

لاہور: لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو عاطف رانا نے کہا ہے کہ بوم بوم شاہد خان آفریدی کی موجودگی میں قلندرز ٹی ٹین لیگ شاندار نتائج دینے کیلئے تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عاطف رانا کا کہنا تھا کہ آفریدی کی موجودگی میں قلندرز ٹی ٹین لیگ شاندار نتائج دینے کیلئے تیار ہے جبکہ پی ایس ایل سکس میں غیر ملکی کھلاڑی بھی پرفارم کرنے کیلئے راضی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سپر لیگ کو دنیا کی نمبر ون لیگ بنانا ہدف ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.