سندھ ہائیکورٹ کاغیرقانونی تعمیرات گرانے پرحکم امتناع دینےسےانکار

Updated 31 Dec, 2020 01:09pm 1 min read

کراچی :سندھ ہائیکورٹ نے تجاوزات کیخلاف سپریم کورٹ کے احکامات پرغیرقانونی تعمیرات گرانے پرحکم امتناع دینے سے انکار کردیا ۔

تجاوزات کیخلاف سپریم کورٹ کے احکامات کی سندھ ہائیکورٹ میں بھی گونج سنائی دی، سندھ ہائیکورٹ نے غیرقانونی تعمیرات گرانے پرحکم امتناع دینے سے انکار کردیا ۔

سماعت شروع ہونے سے عدالت نے ریمارکس دیئے سب سن لیں تعمیرات گرانے کیخلاف حکم امتناع نہیں ملے گا۔

عدالت نے کہا سپریم کورٹ احکامات کے بعد کوئی حکم امتناع جاری نہیں کریں گے، سپریم کورٹ نے گزشتہ روز ہی تجاوزات گرانے کا حکم دیا ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.