لیگ اسپنر یاسر شاہ نے اپنی ٹیسٹ کیپ مداح کو گفٹ کردی
1 min readماؤنٹ مونگنوئی ٹیسٹ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ کی اننگز کے دوران پاکستانی اسپنر یاسر شاہ نے اپنی ٹیسٹ کیپ ایک فین کو گفٹ کردی۔ کیپ ملنے پر فین خوشی سے جھوم اٹھا، فوراً کیپ پہن لی۔
واضح رہے کہ ماؤنٹ منگنوئی ٹیسٹ میں کیویز نے پاکستان کو جیت کیلئے 373 رنز کا ہدف دیا ہے جس کے جواب میں قومی ٹیم نے چوتھے روز کھیل کے اختتام تک 3 وکٹوں پر 71 رنز بنالئے ہیں۔ قومی ٹیم کو میچ میں فتح حاصل کرنے کیلئے 302 مزید رنز جبکہ کیویز کو 7 مزید وکٹیں درکار ہیں۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.