گیم آف تھرونز ویڈیو گیم کے بانی زہر خورانی سے ہلاک
1 min readاسٹریٹیجی ویڈیو گیم "گیم آف تھرونز: ونٹر از کمنگ" کے بانی چینی ارب پتی گیم ڈویلپر پراسرار طور پر زہر خورانی سے ہلاک ہوگئے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق پولیس نے تصدیق کی ہے کہ 39 سالہ چینی ٹائیکون "لِن چی" کی کرسمس کے روز ڈرامائی طور پر موت ہوئی جو زہر کھانے سے انتقال کرگئے۔
لِن چی گیمز ڈویلپر کمپنی "یوزو" کے چئیرمین اور چیف ایگزیکٹو تھے، جب کہ مقبول ترین ٹی وی شو اور ناول گیم آف تھرونز پر مبنی گیم ان کی شہرت کی وجہ تھی۔
پولیس نے ایک ساتھی پر شک ظاہر کیا ہے جس کی شناخت صرف اس کی عرفیت ژو سے ہوئی ہے۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.