رینجرز اہلکار کی نوکری سے برطرفی کے فیصلے کیخلاف دائر اپیل مسترد

Updated 28 Dec, 2020 03:01pm 1 min read

کراچی:سپریم کورٹ نے رینجرز اہلکار کی نوکری سے برطرفی کے فیصلے کیخلاف دائراپیل مسترد کر دی۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں وائس چانسلر کے اغواء میں ملوث ملزم کو رہا کرنے پرنوکری سے برطرف رینجرز اہلکار امجد کی اپیل کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے رینجرز اہلکار کی نوکری سے برطرفی فیصلے کیخلاف دائر اپیل مسترد کر دی۔

رینجرز اہلکار کو اغوا برائے تاوان میں ملوث ملزم کو رشوت لے کرچھوڑنے کے الزام پر برطرف کیا گیا تھا۔

عدالت کو بتایاگیا اانکوائری رپورٹ کے مطابق وائس چانسلرکو ملزم موسیٰ ولی نے اغوا کیا جسے رہا کرنے کیلئے رینجرز اہلکار نے رشوت لی تھی۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.