حریم شاہ نے نئی ویڈیوز شئیر کردیں۔۔۔

Published 20 Jun, 2021 09:55am 1 min read

سوشل میڈیا پر پاکستان کی معروف ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کے برائیڈل شوٹ کے چرچے ہو رہے ہیں۔

حریم شاہ نے انسٹاگرام پر اپنے برائیڈل شوٹ کی کچھ دلکش ویڈیوز شیئر کی ہیں جن میں اُنہوں نے سُرخ رنگ کا خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حریم شاہ نے سُرخ جوڑے کے ساتھ گولڈن رنگ کی جیولری کا انتخاب کیا جو ٹک ٹاکر کی خوبصورتی میں مزید چار چاند لگا رہی ہے۔

حریم شاہ نے اپنی ان ویڈیوز کے بیک گراؤنڈ پر مختلف پنجابی گیت بھی لگائے ہیں۔

اس کے علاوہ حریم شاہ نے ولیمے کی دُلہن کا بھی لباس زیب تن کیا جو گِرے رنگ کا کوٹ اسٹائل جوڑا تھا۔

حریم شاہ کے برائیڈل شوٹ کی ویڈیوز کو ناصرف ٹک ٹاک بلکہ انسٹاگرام پر بھی بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔

Read Comments