معروف کامیڈین راجوشری واستو کی طبیعت مزید بگڑ گئی
1 min readمعروف بھارتی کامیڈین راجوشری واستو کی طبیعت مزید بگڑ گئی اورڈاکٹروں نے بھی ہار مان لی۔
راجوشری 10 اگست کو دل کا دورہ پرنے کے بعد سے وینٹی لیٹر پرآئی سی یو میں زیرعلاج تھے لیکن گزشتہ روز سے ہی بھارتی کامیڈین کی طبیعت اچانک بگڑنے سے ان کی حالت خراب ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق راجوشری واستوکے ساتھی بھارتی کامیڈین احسان قریشی نے بتایا کہ اب وہ کسی معجزے کے ہونے کا انتظار کررہے ہیں کیونکہ ڈاکٹروں نے بھی ہارمان لی ہے۔
ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ راجوشری واستوکا دماغ مردہ ہوچکا ہے اورحالت انتہائی نازک ہے، ہم سب دوست دعا کر رہے ہیں۔
احسان قریشی کی راجو سے معروف کامیڈی شو“دی گریٹ انڈین لافٹر چیلنج“ کے دوران ملاقات ہوئی تھی اور دونوں تب سے دوست ہیں۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.