عدالت کا حلیم عادل شیخ کو جیل بھیجنے کا حکم

Updated 17 Aug, 2022 02:36pm 1 min read

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کوعدالت نے بیان ریکارڈ کروانے کے بعد جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

اس قبل حلیم عادل کو کراچی میں ضمانت منسوخ ہونے پر حراست میں لے لیا گیا۔

اینٹی انکروچمنٹ ٹربیونل میں حلیم عادل شیخ کیخلاف کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ان کی ضمانت منسوخ کردی، جس پراینٹی انکروچمنٹ حکام نے پی ٹی آئی رہنماکوحراست میں لے لیا۔

اینٹی انکروچمنٹ کے حکام کے مطابق حلیم عادل شیخ پر سرکاری زمین پر قبضے کا الزام ہے لیکن وہ تحقیقات میں تعاون نہیں کررہے ہیں۔

حکام کے مطابق 12 نوٹسز بھیجے جانے کے باوجود حلیم عادل شیخ بیان ریکارڈ کرانے نہیں آئے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.