حادثے کا شکار ڈائیوو بس کے مسافروں کے نام سامنے آگئے

Published 16 Aug, 2022 10:54am 1 min read

ملتان کی تحصیل جلالپور پیر والا کے قریب موٹر وے ایم 5 پر حادثے کا شکار لاہور سے کراچی جانے والی ڈائیوو بس کے مسافروں میں سے کچھ کے نام سامنے آگئے۔

لاہور سے ڈائیوو بس سروس کمپنی ذرائع کے مطابق 3 مسافر انس، شاہد اور اشرف کے ٹکٹ ایک ساتھ بک کرائے گئے تھے، اس کے علاوہ عدیل اور شاہد کے نام پر 3،3 ٹکٹ بک ہیں۔

ایک مسافر شاہد یعقوب کے نام پر 4 ٹکٹ بک ہیں، حاشر احمد، حسن اور عبدالنافع کے نام پر 2،2 ٹکٹ بک کرائے گئے۔

مزید پڑھیں: جلالپور پیر والا میں مسافر بس آئل ٹینکر سے ٹکراگئی، 20 افراد جاں بحق

اس کے علاوہ نوید اشرف، محمد عرفان، زاہد، محمد مدثر، محمداحمد اور ریاض کے نام پر ایک ایک ٹک بک تھی۔

ڈائیوو بس کے 22 مسافروں نے لاہور سے کراچی پہنچنا تھا جبکہ لاہور سے عثمان اور رئیس کا ٹکٹ حیدر آباد کا بک تھا۔

المناک حادثہ ملتان کی تحصیل جلالپور پیروالا میں اوچ شریف کے قریب رات تقریبا 2 بجے پیش آیا تھا۔

لاہور سے کراچی جانے والی مسافر بس موٹروے ایم 5 پر آئل ٹینکر سے جا ٹکرائی، جس کے بعد بس اورآئل ٹینکر میں آگ لگ گئی تھی، حادثے میں 20 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے تھے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.