شاہ زیب خانزادہ کو “سکس پیکس” دکھانا مہنگا پڑ گیا

Published 15 Aug, 2022 03:46pm 2 min read

شاہ زیب خانزادہ پاکستان کی صحافتی دنیا کا ایک مشہور نام ہیں اور اس وقت جیو نیوز کے پروگرام “آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ” کی میزبانی کر رہے ہیں۔

بزنس پلس سے بطور میزبان اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے شاہ زیب نے بہت کم عرصے میں مقبولیت حاصل کی اور اب ان کا شمار ٹاپ لسٹڈ صحافیوں میں ہوتا ہے۔

جیو نیوز پر ان کے مقبول شو “آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ” کو بہت زیادہ ویوور شپ حاصل ہے۔ ہینڈسم اور قابل صحافی نے اداکارہ رشنا خان کو زندگی کیلئے اپنا ہم سفر بنایا ہے، جنہوں نے جیو ٹی وی کے ڈرامے “محبت چھوڑ دی میں نے “ میں کام کیا ہے۔

رشنا اکثر ہی اپنے شوہر کے ساتھ تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

چند ماہ قبل رشنا خان نے اپنے شوہر کی شرٹ کے بغیر تصاویر شیئر کی تھیں جس پر کافی تنقید ہوئی تھی، اور اب ایک بار پھر رشنا خان نے شوہر کو بے رحم نیٹینز کے بیچ “نیم برہنہ” چھوڑ دیا ہے۔

رشنا خان نے اپنے انسٹاگرام پر شاہ زیب خانزادہ کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا، “جب وہ کام نہیں کر رہے ہوتے، تو ورزش کرتے ہیں۔ “

تصویر مداحوں تک پہنچی تو لوگوں نے شاہ زیب خانزادہ کو ان کے “سکس پیکس” پر ٹرول کرنا شروع کر دیا۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شاہ زیب خانزادہ کو نئے القابات سے بھی نوازا گیا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.